12

انڈے کے چھلکے سے رنگ گورا کرنے کا نسخہ

انڈے بہترین غذاؤں میں سرفہرست ہیں اور ناشتے میں ان کا استعمال بہت سارے فوائد فراہم کر سکتا ہے، انڈے نہ صرف صحت بلکہ رنگ گورا کرنے کیلیے بھی انتہائی کار آمد ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہ ایک انڈے میں 154 کیلوریز ہوتی ہیں اور نہ صرف اس کی زردی اور سفیدی صحت بخش ہے بلکہ اس کا چھلکا بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

کولیسٹرول امراض قلب میں مبتلا اور بلڈ پریشر کے مریض انڈے کھانے سے لازمی اجتناب کریں بصورت دیگر یہ ان لوگوں کیلئے فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ انڈے کو توڑ کر کچا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کا خطرہ ہوتا ہے حالانکہ کچا انڈے میں مکمل توانائی ہوتی ہے اور قوت مدافعت کیلیے بھی مفید ہے لیکن ہر کسی کیلیے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 3 انڈے کھانے سے آپ وٹامن بی 5، وٹامن بی 12، وٹامن بی 2، فاسفورس، سیلینیم اور وٹامن ڈی اور ای، وٹامن کے،وٹامن بی 6، زنک اور کیلشیم کی اچھی مقدارحاصل کر سکتے ہیں۔

انڈے سے رنگ گورا کرنے کا نسخہ

انڈے سے رنگ گورا کی ترکیب بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 50 گرام بیسن 20 گرام حُسن یوسف اور 20 گرام انڈوں کے چھلکوں کا پاؤڈر لیں۔ ان سب اجزاء کو دودھ میں ملاکر پیسٹ بنائیں اور چہرے پرلگالیں اور 20 سے 30 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، ایک ہفتے میں ہی آپ کو اس کا بہترین رزلٹ سامنے آجائے گا۔،

انہوں نے بتایا کہ ناشتے میں انڈوں کا استعمال آپ کی یادداشت کو تیزکرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ اس میں وافر مقدار میں کولین پایا جاتا ہے جو دماغ کیلئے ایک اہم غذا ہے۔

اس کے علاوہ انڈہ آپ کے جسم میں موجود تمام نقصان دہ کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے جس سے دل کی بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ انڈوں میں موجود سیلینیم دل کو طاقت فراہم کرتے ہیں جس سے جلدی موت کے امکانات بھی پچاس فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں