11

اونٹوں کی آنکھوں پر 3 پلکیں کیوں ہوتی ہیں؟

اونٹ اللہ کی پیدا کردہ چند زبردست مخلوقات میں سے ایک ہے جو زمین پر کچھ سخت ترین ماحول میں زندہ رہنے کے لیے منفرد انداز میں ڈھالے گئے ہیں۔

ان کک جسامت کے چند پہلو ایسے ہیں جو بہت کم جانداروں میں پائے جاتے ہیں اور ان میں سے ایک ان کی 3 پلکیں ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں اونٹوں کی آخر تین پلکوں کا مقصد کیا ہے؟

صحرائی ماحول میں ریت اور گردوغبار سے اپنی آنکھوں کو بچانے کے لیے اونٹوں کی تین پلکیں ہوتی ہیں۔

پہلی دو پلکیں عام ہیں جن کے اوپر بھنویں موجود ہوتی ہیں اور یہ یہ مٹی سے آنکھوں کو بچاتی ہیں۔

تیسری پلکیں ایک پتلی شفاف جھلی ہوتی ہے جو پوری آنکھ پر بجائے اوپر سے نیچے آنے کے افقی کناروں سے آنکھوں کو ڈھانپتی ہیں۔

یہ جھلی اونٹوں کی آنکھوں کو نم اور صاف رکھنے میں مدد کرتی ہے اور انہیں مٹی کے طوفان میں دیکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ جھلی آنکھوں کو صاف کرنے کیلئے وائپر کے طور پر بھی کام کرتی ہے بالکل جیسے گاڑیوں میں ہوتا ہے۔

یہ ریت کے طوفان کے دوران مفید ہے یا جب وہ ریت اُڑنے کا سامنا کرتے ہیں۔ یہ خصوصیت سخت صحرائی حالات میں ان کی بقا کے لیے بہت ضروری ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں