3

اگر ہنسوں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں: ساجد خان

قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے انہیں لُک ہی ایسی دی ہے اگر وہ ہنسیں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نعمان علی نے سیریز میں 20 اور ساجد خان نے 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ساجد خان کو شاندار بولنگ پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو میں ساجد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو نہیں ڈرایا ہے، اللہ نے لُک اور آنکھیں ہی ایسی دی ہیں کہ ہنسیں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں،اس میں میرا کیا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اس جیت کی ضرورت تھی، کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ٹاس ہار کر بھی میچ جیتنے کی خوشی کچھ اور ہوگی۔

ساجد خان کا کہنا تھا کہ بڑے اسٹارز کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں، سینئرز ہوں یا جو نیئرز ، سب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔

دوسری جانب اسپنر نعمان علی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کی بہت خوشی ہوئی، ہمیں مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق جیسے اسپنرز کی ضرورت ہے لیکن اگر ہمیں اسپنرز تیار کرنے ہیں تو ریڈ بال کھیلنا ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں