7

ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران فریقین پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر بھی مشاورت کریں گے۔

ایران میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ جاں بحق

ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں