2

ایپل نے اپنی ڈیوائسز میں کونسے نئے اے آئی فیچرز متعارف کرادیے؟

ایپل نے اپنے پریمیم آئی فون، آئی پیڈ اور میک ڈیوائسز پر اے آئی کی خصوصیات کا پہلا سیٹ متعارف کرادیا ہے جسے ایپل انٹیلی جنس کا نام دیا گیا ہے۔

یہ اے آئی فیچر جسے کمپنی کی طرف سے جون میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا، یہ ایپل کے دنیا میں اے آئی ریس میں شامل ہونے کی نشاندہی کرتا ہے جس میں متعددعالمی ٹیک کمپنیاں شامل ہیں۔ گوگل، مائیکروسافٹ، ایمازون اور ایپل کا ماننا ہے کہ تخلیقی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی طاقتیں کمپیوٹنگ کی دنیا میں اگلا باب ہیں اور یہ تمام کمپنیوں نے اس حوالے سے اپنے اخراجات میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ حریف کمپنیوں سے پیچھے نہ رہا جاسکے۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ایپل ایسی انٹیلی جنس پیدا کرنے والا ادارہ ہے جو صرف ایپل ہی فراہم کر سکتا ہے اور ہم اپنے صارفین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی اس کی صلاحیت کے بارے میں ناقابل یقین حد تک پرجوش ہیں۔

ایپل کے اس نئے فیچر میں بہتر تحریری ٹولز، تصویر تلاش کرنے کی بہتر صلاحیتیں اور مزید گفتگو کرنے والا Siri ورچوئل اسسٹنٹ شامل ہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں