4

ایپل کے سی ای او آئی فون کے بنیادی فیچر سے لاعلم نکلے



ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ہی کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں لاعلمی کا انکشاف کیا ہے۔

ٹم کک نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ صارف اپنے iMessage  گروپ چیٹس کو نام دے سکتے ہیں۔

ٹک کک کے اس واضح اعتراف نے ان کی انسانی کمزور کی ایک جھلک پیش کی جو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک کے سربراہ ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل میگزین کے انٹرویو میں جب میزبان نے پوچھا کہ گروپ چیٹ کا بہترین نام کیا ہونا چاہیے تو ٹم لمحے بھر کے لیے کنفوژ ہوگئے اور کہا کہ میں ان کو نام نہیں دیتا جب کہ درحقیقت یہ آپشن موجود ہوتا ہے۔

میزبان نے نوٹ کیا کہ ٹم کک کا تاثر اس سے ملتا جلتا تھا جیسے کسی نے انہیں اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے کی تجویز دی ہو۔

تاہم کک نے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ انہوں نے اب اپنے کالج کے دوستوں کے ایک گروپ چیٹ کا نام ’روم میٹس‘ رکھ دیا ہے۔ یعنی وہ اباس فیچر کو جاننے کے بعد استعمال کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں