6

ایک رن پر 8 وکٹیں، کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور بدترین ریکارڈ

آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں ویسٹرین آسٹریلیا کی ٹیم نے ایک رن پر 8 وکٹیں گنوا کر بدترین ریکارڈ بنا دیا۔

آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں ویسٹرین آسٹریلیا کی ٹیم تسمانیہ کے خلاف صرف 53 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایک مرحلے پر ویسٹرن آسٹریلیا کے 52 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ تھے تاہم کچھ ہی منٹوں بعد 53 رنز پر 10 کھلاڑی پویلین لوڈ چکے تھے، اس طرح وکٹیں گرنے پر اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم میں انٹرنیشنل آسٹریلوی پلیئر کیمرون بین کرافٹ اور جوش انگلس بھی موجود تھے، تاہم پرتھ سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے آخری سات بیٹرز اپنی ٹیم کے لیے ایک رنز کا اضافہ کرنے سے بھی قاصر رہے۔

صرف 28 بال کی قلیل گیند بازی میں تسمانیہ کے بولرز نے تاریخ کی بدترین تباہی مچائی، کیمرون بین کرافٹ کا پچ چھوڑنا تھا کہ پھر وکٹوں کی صحیح معنوں میں جھڑی لگ گئی۔

تسمانیہ کے بولر بیو ویبسٹر نے تباہ کن بولن کرتے ہوئے 6 وکٹیں اپنے نام کیں، بلی اسٹین لیک نے 3 بیٹرز کو پویلین بھیجا جب کہ ایک وکٹ ٹام روجرز ایک وکٹ حاصل کی۔ تسمانیہ کی ٹیم نے 50 اوورز میں ملنے والا 54 رنز کا ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے جیت اپنے نام کی۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں