6

اے ایس ایف کی اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، 2 کلو سے زائد منشیات برآمد


اسلام آ باد:

ایئر فورس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 کلو 376 گرام منشیات برآمد کر کے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ کی پرواز پر  اے ایس ایف عملے نے مسافر شیر خان اور پشاور ایئر پورٹ پر جدہ کی پرواز پر مسافر اقبال حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

اسلام آباد میں مسافر نے مذکورہ منشیات ٹرالی بیگ کی اندرونی تہوں میں جبکہ پشاور میں یہ منشیات اندرسوں (مٹھائی) میں مہارت سے چھپائی گئی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی تلاشی پر بیگ سے بالترتیب 1.166 کلو گرام اور 1.210 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں