17

اے این ایف کی کارروائیاں، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 12 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ہری پور یونیورسٹی کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 430 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب گاڑی سے 24 کلو افیون اور 48 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو  گرفتارکرلیا گیا جبکہ  ژوب روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 25 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایم ون اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے  12 کلو چرس برآمد ہوئی۔ موٹر وے پشاور پر پی ڈی اے پارک کے قریب دو خواتین سے 7 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ اٹک کے قریب دو کاروائیوں میں  خاتون سمیت ملزم سے 4 کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں