3

بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ 2 میں ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا


اسلام آباد:

 

بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔

 

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کردی۔ وکلاء کے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے ۔

 

یہ عدالت بشری بی بی کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کرچکی ہے۔بشری بی بی کی ضمانت کے بعد بانی پی ٹی آئی نے بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست کردی۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات لگا دیے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کرینگے۔

 

اس سے قبل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں