8

بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے باہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے امیدواروں کی فہرست باہر ہو گئے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ جس میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے نئے چانسلر کے لیے 38 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ امیدواروں کی جاری کردہ فہرست میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔

چانسلر کی فہرست میں متعدد پاکستانی امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کمیٹی نے درخواستوں کو ضوابط کے تحت طے شدہ معیار پر پرکھا۔ اور 5 افراد نے اپنا تعلق پاکستان سے ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آکسفورڈ چانسلر شپ کی مہم کے لیے لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ اور کسی کو لابنگ فرم کی خدمات کے حصول پر تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ میں نے اس کیلئے کسی سے پیسے نہیں لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں مہم شروع ہو گی تو یورپین ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، وزیر اعظم

آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے معاملے پر معروف قانونی فرم میٹرکس چیمبرز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں۔

سینئر قانون دان ہیوساتھی کے مطابق بانی پی ٹی آئی مجرمانہ سزا پانے کے سبب اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں