5

بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات میسر ہیں، جیل سپریٹنڈنٹ

راولپنڈی: سپریٹنڈنٹ جیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات میسر ہیں۔ ڈاکٹر دن میں تین بار چیک اپ کرتے ہیں۔

اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی فراہم نہ کرنے کی خبریں درست نہیں۔ اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق سہولیات میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خوراک، صحت، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کے احاطے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔

سپریٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا تیار کرنے کے لیے قیدی باورچی فراہم کیا گیا ہے۔ اور ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چقندر کا جوس، دہی، بسکٹ اور کھجوریں فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، کڑی پکوڑہ، دہی، چپاتی، کولڈ ڈرنگ اور سلاد دیتے ہیں۔ جبکہ رات کے کھانے میں دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ کا جوس اور انگور وغیرہ دیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں، رانا ثنا اللہ

جیل سپریٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانہ متعلقہ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار ہوتا ہے۔ اور بانی پی ٹی آئی روزانہ سیل کے احاطے میں 2 گھنٹے ورزش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹر دن میں 3 بار بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرتے ہیں۔ اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر اخبار کی سہولت میسر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں