2

بجلی مزید مہنگی کرنیکی تیاری ، صارفین پر 8 ارب ، 71 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری ، قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کرو ادی گئی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے  جس پر سماعت 20 نمبر کو ہو گی۔ بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

2050 تک پاکستان میں بجلی کی طلب سالانہ 20 فیصد سے زائد بڑھنے کا امکان

نیپرا دستاویز کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں جب کہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست ہے۔

حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں