3

بلوچستان؛  گھر بیٹھے تنخواہیں  لینے والے 65 اساتذہ ملازمت سے برطرف

 

کوئٹہ: بلوچستان میں  گھر بیٹھے تنخواہیں  لینے والے 65 اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے ضلع پشین میں 65 عادی غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا  ہے۔

 

حکام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے ڈیوٹی پر نہ آنے والے اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 800 عادی غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے دیا ہے۔ برطرفی کے لیے ضروری قانونی تقاضے پورے کرکے بتدریج برطرفی ہوگی۔

 

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کا ہر بند اسکول کھلے گا۔ صوبے کا ہر بچہ اسکول جائے گا ۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں