2

بنگلہ دیش :شیخ مجیب ، حسینہ واجد کے ناموں پر رکھے گئے میڈیکل کالجز کے نام تبدیل

بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمان اور ان کی بیٹی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سمیت عوامی لیگ کے رہنمائوں کے ناموں پر رکھے گئے 6 میڈیکل کالجز کے نام تبدیل کردئیے گئے ہیں۔

مذکورہ اعلان وزارت صحت و خاندانی بہبود کے تحت میڈیکل ایجوکیشن اور فیملی ویلفیئر ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد سرور باری کی طر ف سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 11کروڑ ڈالر کااضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق کرنل مالک میڈیکل کالج کا نام مانک گنج میڈیکل کالج ، عبدالملک عقیل میڈیکل کالج کا نام نواکھلی میڈیکل کالج اور شیخ حسینہ میڈیکل کالج کا نام جمال پور میڈیکل کالج رکھ دیا گیا ہے۔

ٹنگیل میں شیخ حسینہ میڈیکل کالج، فرید پور میں بنگ بندھو شیخ مجیب میڈیکل کالج اور دیناج پور میں ایم عبدالرحیم میڈیکل کالج کا نام بالترتیب ٹانگیل میڈیکل کالج، فرید پور میڈیکل کالج اور دیناج پور میڈیکل کالج رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں