4

بھارت کا پاکستان کو 184 رنز کا ہدف

اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

دونوں ٹیمیں عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں جہاں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

ابھیشیک شرما 35، پرابھ سمران سنگھ 36 اور تلک ورما 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کے سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث اور بھارت اے کی قیادت تلک ورما کررہے ہیں۔

مینز ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان

پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور میزبان عمان کے ساتھ ہے جبکہ گروپ اے میں بنگلادیش اے سری لنکا اے ہانگ کانگ اور افغانستان اے شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان عمان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات سے مقابلہ کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں