4

تبو کا ہالی ووڈ میں جلوہ : Dune: Prophecy کے ریڈ کارپٹ پر بلیک ڈریس میں دھوم مچادی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تبو نیویارک میں ایچ بی او کی سیریز Dune: Prophecy کے پریمیئر میں شامل ہوئیں۔ 

اہم ایونٹ میں تبو نے ابو جانی سندیپ کھوسلہ کے ڈیزائن کردہ خوبصورت بلیک اینسمبل میں شرکت کی جس نے ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ حاصل کی۔ 

یہ ڈریس ایک منفرد اسٹائل میں انگراکھا کو نئے انداز میں پیش کرتی ہے، جسے خالص کھادی سلک سے بنایا گیا ہے اور اس کی کرشڈ ساخت ایک قدیم تکنیک سے تیار کی گئی ہے۔

تبو Dune: Prophecy میں سسٹر فرانسسکا کا کردار ادا کر رہی ہیں، جسے ایک مضبوط، ذہین اور پرکشش شخصیت کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ کہانی میں، ان کی واپسی محل کے اقتدار کے توازن کو متاثر کرتی ہے اور ناظرین کو ایک دلچسپ کہانی سے روشناس کراتی ہے۔

یہ سیریز معروف سائنس فکشن ناول Dune کے پلاٹ سے متاثر ہے، جو کہ پال اٹریڈیز کی کہانی سے 10,000 سال پہلے کے زمانے میں پیش آتی ہے۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں