15

جانیں خونی مچھروں کو خود سے دور رکھنے کے بہترین ٹوٹکے

گندگی اور بارش کے پانی کی وجہ سے شہر میں کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے. یہی وجہ ہے کہ بہت زیادہ بیماریاں پھیل رہی ہیں.

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مچھروں سے بچاؤ کے چند سستے اور آزمودہ ٹوٹکے بتائیں گے.

ایک اسپرے بوتل میں ایک کپ پانی ڈال کر پودینے کے تیل کے چند قطرے شامل کر کے اچھی طرح ہلائیں اور خود پر پر اسپرے کریں. پودینہ ابال کر اس کے پانی کا اسپرے بھی کیا جاسکتا ہے.

انڈے کے پرانے کارٹن کو جلا کر ایسی محفوظ جگہ پر رکھیں جہاں آگ پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔ اس سے مچھر آپ کے گھر کا راستہ بھول جائیں گے.

لہسن کو پانی میں ملا کر اس کو باہر کے بلب کے قریب اسپرے کریں۔ اس کی بو اور اینٹی بیکٹیریل خواص سے بھی کیڑے مکوڑے نہیں آئیں گے.


install suchtv android app on google app store

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں