17

جانیں ہزاروں روپے خرچ کیے بغیر بال سیدھے کرنے کا طریقہ

آج کل سیدھے بالوں کا فیشن ہے، جن خواتین کے بال قدرتی سیدھے ہیں وہ تو خوش ہیں مگر جن کے بال گھنگریالے ہیں وہ انہیں سیدھے کرنے کے لئے جتن کرتی رہتی ہیں۔

اکثر خواتین تو پارلر سے مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کروا کر بال سیدھے کرنے کا شوق پورا کرتی ہیں، لیکن ہر کوئی ایسا نہیں کر سکتا، اس لئے آج ہم اپنے قارئین کو بتانے جا رہے ہیں گھر میں خود صِرف دو اجزاء سے بال سیدھے کرنے کا طریقہ جس کو آزما آپ گھر میں پارلر جیسے سیدھے بال آسانی سے کر سکیں گی۔

بال سیدھے کرنے کی ٹِپس:
دودھ اور شہد:
اگر آپ بالوں کو سیدھا کرنا چاہتی ہیں تو ایک کپ دودھ میں ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کر کے اسے بالوں پر اچھے سے لگائیں کہ بال بھیگ جائیں، ایک گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر اچھے شیمپو سے دھو لیں، بال بلکل سیدھے ہو جائیں گے، یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔

دودھ اور انڈا:
دو کپ دودھ میں ایک انڈا شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں، پھر 10 منٹ تک اس آمیزے میں اپنے پورے بال بھگو کر رکھیں، اس کے بعد بالوں کو پلاسٹک کوور یا پلاسٹک کیپ سے لپیٹ لیں اور پھر آدھے گھنٹے بعد دھو لیں، بال سیدھے اور نرم و ملائم ہو جائیں گے۔


install suchtv android app on google app store

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں