ذائقے دار کالے چنے صحت کے بھرپور وسائل سے مالامال ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شوگر کے مریضوں کو بھی ابلے چنے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
کالے چنوں میں آئرن، مینگنیج اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے اسے استعمال کرنا انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کالے چنوں کے ایسے استعمال بتائیں گے جن سے آپ اپنی صحت کو لاحق مسائل کو کم کرسکتے ہیں۔
خون کی کمی
چونک کالے چنوں میں آئرن موجود ہوتا ہے ہے جو ہیموگلوبن (خون کا اہم جز) بناتے ہیں اس لئے یہ ایسے لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے جو خون کی کمی کا شکار ہیں۔ کوشش کریں کہ کالے چنوں کو ابال کر ہلکا نمک کالی مرچ چھڑک کر استعمال کریں یا پھر حسبِ ذائقہ چاٹ بنا کر کھا لیا کریں۔
قبض دور کرنے کے لئے
کالے چنوں کو دھو کر رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ صبح چنوں میں ادرک کا پاؤڈر اور زیرہ چھڑک کر کھا لیں اور پانی پی لیں۔ یہ قبض کشا ہونے کے ساتھ ساتھ ہاضمے کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ کالے چنے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔
چنے کا ماسک
ایک تحقیق کے مطابق کالے چنوں کا امسک بنا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے کالے چنے کو پس کو چٹکی بھر ہلدی ملائیں۔ یہ ماسک صبح چہرئ پر لگائیں اور 15 منٹ لگا رہنے کے بعد چہرہ تازے پانی سے دھو لیں۔ یہ نسخہ داغ دھبے مٹانے، رنگت نکھارنے کے علاوہ چہرے سے جھریاں کم کرنے میں بھی موثر ہے۔