6

حج پالیسی پھر مؤخر، بڑھتے پولیو کیسز پر رپورٹ طلب

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی پھر مؤخر کر دی گئی جبکہ وزیر اعظم نے ملک میں بڑھتے پولیو کیسز کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی۔ جبکہ حج پالیسی 2025 کی منظوری ایک بار پھر مؤخرکر دی گئی۔

شہباز شریف نے آئینی ترمیم کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم 2006 کے میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے۔ اور نظام عدل کی بہتری کے لیے 26ویں آئینی ترمیم ناگزیر تھی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کی عدم شرکت کے باعث حج پالیسی پیش نہ ہو سکی۔ جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ سے متعلق ایجنڈا بھی مؤخر کر دیا گیا۔ جبکہ ای سی او کلین انرجی سینیٹر کی منظوری نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم آزاد عدلیہ پر حملہ ، اس بار پورا پاکستان بلاک کریں گے ، علی امین گنڈا پور

اجلاس میں گھریلو تشدد بل 2024 کی منظوری اور نیوٹک کے نجی ممبرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔ فارمیسی کونسل آف پاکستان کی تشکیل نو بھی دے دی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعظم نے انسداد پولیو کے حوالے ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ اور بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔  اجلاس میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے بورڈ آف مینجمنٹ میں 3 اراکین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں