4

حزب اللہ نے سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد متوقع سربراہ سیدہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ہاشم صفی الدین تنظیم کے باضابطہ سربراہ بننے کی توقع کی جارہی تھی تاہم اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

ہاشم صفی الدین ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کے ہمراہ حزب اللہ کی قیادت کررہے تھے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تنظیم کے باضابطہ سربراہ بننے کی توقع کی جارہی تھی تاہم اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے آغاز میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ 3 ہفتے قبل بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے دوران ان کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کو 27 ستمبر کی رات بیروت میں ایک حملے میں نشانہ بنایا تھا جس میں وہ بیٹی زینت نصراللہ سمیت شہید ہوگئے تھے۔

حزب اللہ کے ایک ذرائع نے اس وقت بتایا تھا کہ گروپ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہاشم صفی الدین سے ان کا رابطہ منتقع ہوگیا ہے جو حسن نصراللہ کی جگہ حزب اللہ کی سربراہی کریں گے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں