4

حق اور سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے  پیغام میں کہا کہ
مقبوضہ کشمیر، فلسطین اوردنیا بھرمیں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے ۔

اسموگ ڈپلومیسی ، مریم نواز کا بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے اورمضبوط جمہوری معاشرے کے لیے آزاد صحافت کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین  کے حق دارہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ  کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے اور ہربندے کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں