4

حکمران اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار بنے رہے تو حالات ایسے ہی رہیں گے، لیاقت بلوچ

نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکمران اقتدار کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار بنے رہے تو ملک کے حالات ایسے ہی رہیں گے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران عوام کے غصے اور عوام کے اندر پکنے والے لاوے کو سمجھیں۔ راولپنڈی کا دھرنا کامیاب تھا۔ دھرنا اور لانگ مارچ پھر ہوگا تاکہ ایک منزل پر پہنچا جائے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ قومی سیاسی قیادت کو موجودہ حالات میں ہوش کے ناخن لینا چاہئیے ہیں۔ جتنی ترامیم کرلی جائیں ان سب سے ملک میں استحکام نہیں آ سکتا۔ جماعت اسلامی کے پیش نظر آئین اور قانون کی فرما روائی ہے۔ ہر وہ فرد جو اخلاص کے ساتھ آخری دم تک دین پر قائم رہتا ہے درحقیقت کامیاب ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں