5

حکومت کا ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان، تعلیم کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیم کارڈ سے خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں 40 ہزار بچے مستفید ہوں گے۔ ان اضلاع میں کوہستان، کولئی پالس، تورغر، چترال ، ٹانک اور جنوبی وزیرستان بھی شامل ہیں۔

سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے پر بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے جبکہ سکولوں کے بچیوں کو ماہانہ 500 روپے کے وظائف دیئے جائیں گے۔

ماہانہ تعلیمی وظائف سے ساڑھے 5 لاکھ طلبا مستفید ہوں گے اور کارڈ کے تحت 506 ذہین طلبہ کو ایٹا اسکالرشپس بھی دی جائیں گی۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں