4

خیبرپختونخوا پولیس میں نئی اسامیاں اور بھرتیوں کا فیصلہ


PESHAWAR:

 

خیبرپختونخوا میں پولیس میں نئی اسامیاں تخلیق کرتے ہوئے بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ جنوبی اضلاع میں مختلف رینک کی 1 ہزار 356 نئی آسامیاں تخلیق کی گئیں ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 12 سو کانسٹیبلز، سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔ جس میں پولیس شہداء کے بچوں کو بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس شہداء کے بچوں کا مختص کوٹہ 5 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا پولیس کیلیے 802 ملین روپے کی لاگت سے نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس میں 34 ڈبل کیبن، 15 سنگل کیبن گاڑیاں، 30 دیگر سنگل کیبن گاڑیاں اور 15 بائیکس خریدی جا چکی ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں