4

خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی پاور ٹرانسمشن لائن بچھانے کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں پیڈو حکام اور نجی کمپنی نے معاہدے پر دستخط کئے ،حکام کے مطابق ملتان سے مدین تک طویل 132 سے 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔

ہوم اسٹے ٹورازم منصوبہ، خیبرپختونخوا حکومت کا 30 لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ دینے کا اعلان

حکام کے مطابق منصوبے پر 8 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور ڈیڑھ سال میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا ، 84 میگا واٹ ملتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی نیشنل گرڈ یا صنعتوں کو فراہم ہو گی

حکام کا کہنا ہے ک  سوات میں بھی پراجیکٹس سے بجلی ٹرانسمیشن لائن کےذریعے نیشنل گرڈ اور صنعتوں کو فراہم کی جائے گی۔ صوبے کو بجلی کے منصوبوں سے سالانہ 7 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس یونیفارم کیلئے مختص سالانہ بجٹ میں اضافہ کر دیا

حکام نے بتایا کہ سوات کوریڈور ٹرانسمشن لائن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بھی کام کیا جائے گا، جس کے تحت مدین سے چکدرہ تک 80 کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بھی  بچھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں