3

دانیہ شاہ کا شوہر گرفتار

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پرشیئر کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے ملزم حکیم شہزاد المعروف لوہاپاڑ کو ملتان کے علاقے شجاع آباد سے گرفتار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی تھیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بن گیا

ایف آئی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے حکیم شہزاد کو جس وائرل ویڈیو کی وجہ سے گرفتار کیا ہے اس میں حکیم شہزاد چاچا سرائیکی نامی ٹک ٹاکر کو لاہور کے نجی کالج میں رونما ہونے والے مبینہ زیادتی کے واقعے پر بات نہ کرنے سے متعلق پوچھتے ہیں جس پر چاچا سرائیکی نامناسب جواب دیتے ہیں۔

ائیر بلیوکا اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے 5 سے 15 فیصد تک رعایت کا اعلان

اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنی گفتگو پر معذرت کی تھی۔

واضح رہے حکیم شہزاد ٹک ٹاک، یوٹیوب اور فیس بک پر اپنی وائرل ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ اکثر اپنی ویڈیوز میں مریضوں کے علاج کے لیے اپنی تیارکردہ دواؤں کا پرچار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں