20

دبئی آنے جانے والے مسافر یہ بات جان لیں

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کے لیے سفری ایپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ ایک سفری اپ ڈیٹ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی آنے جانے والی یا اس کے راستے سفر کرنے والی تمام پروازوں میں مسافروں کو پیجرز یا واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دبئی پولیس کو مسافروں کے پیجرز اور واکی ٹاکیز ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اماراتی ایئر لائنز نے ایران، لبنان، عراق اور اردن کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ اردن کے لیے 6 اکتوبر کے بعد پروازوں کا عمل شروع ہوگا جبکہ ایران اور عراق کے لیے 7 اکتوبر تک پروازیں بند رہیں گی۔

اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ لبنان کے لیے پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے ارکان کے زیرِ استعمال متعدد پیجرز میں دھماکے ہوئے تھے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں