8

دبئی میں منعقدہ 4 روزہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ اختتام پذیر ،اعلامیہ جاری

چیئرمین آئی سی سی اور آزاد ڈائریکٹر کی تعیناتی 2 مرتبہ 3 سال تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دبئی میں منعقدہ 4 روزہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ اختتام پذیرہوگئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے ، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والوں سے حساب لیں گے، علی امین گنڈا پور

اسکاٹ وینانک بطور نمائندہ فل ممبر اور اسکاٹ ایڈورڈز بطور نمائندہ ایسوسی ایٹ کمیٹی کا حصہ ہونگے،آئی سی سی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ،ڈاکٹر جان مکلین آئی سی سی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں شامل ہونگے۔

ویمنز کرکٹ کے فیوچر ٹور پروگرام 2029-2025 کی منظوری بھی دی گئی ،آئی سی سی جلد ویمنز کرکٹ کا ایف ٹی پی جاری کرےگا،ویمنز رینکنگ کی سالانہ رینکنگ جاری کرنے کی تاریخ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

سالانہ ویمنز رینکنگ اب یکم اکتوبر کے بجائے یکم مئی سے جاری ہوگی،ویمنز ٹیموں کو سال میں کم سے کم 6کے بجائے 8میچز کھیلنے ہوں گے۔

کوئی ڈیل کی نہ کوئی ووٹ دیا ، میرا گواہ صرف میرا اللہ ہے، سینیٹر زرقا تیمور

2025سے 2028 کے درمیان ایسوسی ایٹ ممبرز میں سالانہ 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایاجائے گا،ان ٹورنامنٹس میں 24 ٹیمیں ہاتھ ویز کے ذریعے شامل ہونگی،آئی سی سی اس حوالے مزید تفصیلات جلد جاری کریگا۔

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں 2 ایسوسی ایٹ ٹیمیں شامل ہونگی ،باقی ٹیموں کا تعین آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ جاری ہونے پر کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں