69

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست جاری

[ad_1]

انٹرنیٹ کے جدید دور میں سب سے اہم چیز پاسورڈ ہے لیکن لاکھوں لوگ پاسورڈ سیٹ کرتے ہوئے بہت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں زیر استعمال نجی اور کارپوریٹ اکاؤنٹس کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاسورڈ ’123456‘ ہے جسے اب تک 30 لاکھ سے زائد نجی جبکہ 12 لاکھ سے زائد کارپوریٹ اکاؤنٹس نے استعمال کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے’123456‘ انتہائی غیر محفوظ پاسورڈ ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نجی اکاؤنٹس کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 5 پاسورڈز درج ذیل ہیں؛

  • 123456
  • 123456789
  • 12345678
  • password
  • qwerty123

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ اکاؤنٹس کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 5 پاسورڈز یہ ہیں۔

  • 123456
  • 123456789
  • 12345678
  • secret
  • password


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں