5

دنیا کا سب سے بڑا بھنڈی کا پودا



امریکا میں ایک جوڑے نے 16 فٹ اور 10 انچ لمبا بھنڈی کا پودا اُگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست الباما سے تعلق رکھنے والے ٹیری اور کینڈنس اسٹیونز کا کینا تھا کہ اپنے گھر کے باغ میں بھنڈی کا پودا لگانے کا یہ پہلا سال تھا اور یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئے کہ ان پودوں میں سے ایک اتنا بلند ہو گیا۔
ٹیری اسٹیونز کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارچ میں پودے اگانا شروع کیے۔ انہوں نے پہلے چھپر میں بیج اگائے اور بعد میں ان کو باہر گارڈن میں منتقل کر دیا۔ اس کے بعد سے یہ پودے بڑھ ہی رہے ہیں۔
بائرڈ سرویئنگ کے ایک عملے نے جوڑے کے گھر کا دورہ کیا اور گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرانے کے لیے آفیشل ریڈنگ لی۔ پودے کی پیمائش 16 فٹ اور 10 انچ ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں