پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز 20 سال بعد ایک ساتھ ایک ٹیم میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق افریقا کرکٹ ایسوسی ایشن نے تقریباً دو دہائیوں بعد افرو ایشیا کپ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افرو ایشیا کپ اس سے قبل دو بار 2005 اور 2007 میں کھیلا جاچکا ہے، 2005 میں پہلا ایڈیشن جنوبی افریقا اور 2007 میں دوسرا ایڈیشن بھارت میں کھیلا گیا تھا، تیسرا ایڈیشن 2009 میں کینیا میں شیڈول تھا جو منعقد نہیں ہوسکا تھا۔
ٹورنامنٹ بحال ہونے کی صورت میں ایشیائی الیون افریقی الیون کے خلاف کھیلے گی جس سے بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کو ایشیا الیون میں ایک ہی ٹیم کیلئے کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: 6 فٹ 8 انچ کے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر کی تباہ کن بولنگ، نیپال کو شکست
ماضی میں انضمام الحق، ایم ایس دھونی، محمد یوسف، شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈز ایشیا الیون کی نمائندگی کرچکے ہیں۔