3

راولپنڈی؛ مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

 راولپنڈی: ایم ون ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو  آپریشن شروع کردیا،  ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ  وین میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

سلنڈر پھٹنے کے بعد وین شعلوں میں گھرکر مکمل طور پر تباہ  اور اس میں سوار تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں