3

راولپنڈی؛ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے بچہ پتھر میں پھنس گیا

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں ایک بچہ پہاڑی پتھر میں پھنس گیا جسے نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھر میں پھنسا، بچے کی عمر 12 سال اور جھمیترا گاؤں کا رہائشی ہے۔

جائے وقوعہ روڈ سے کافی دور ہے اور ایمرجنسی ریسیکو گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں، ریسکیو اہلکار کئی کلومیٹر پہاڑوں پر ریسکیو آلات اٹھائے پیدل چل کر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

پتھر کے اندر ہی بچے کو ڈرپ لگائی گئی ہے جبکہ پتھر کو توڑنے کا کام جاری ہے۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں