6

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا، اب تک پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہے۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر24رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کھلاڑی بین ڈکٹ 12 رنز،زیک کرالی دو رنز اوراولی پوپ صرف ایک رن بنا کرآوٹ ہوئے۔

کھیل کے دوسرے دن پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دو جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں، سعود شکیل

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز جوروٹ اور ہیری بروک نے کیا۔ ہیری بروک 26 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

ان کے بعد آنے والے بین اسٹوکس بھی نعمان علی کا شکار بنے اس طرح انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جیمی اسمتھ نے تین رنز بنائے تھے کہ ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر75 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے اب بھی انگلش ٹیم کو 2 رنز درکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں