5

رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بینک صارفین کو ایک روپے سے زائد کا ریلیف فراہم

  کراچی: بینکنگ محتسب نے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ جنوری تا ستمبر2024 کے دوران 18 ہزار 836 شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو 1 ارب 6 کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی۔

یکم جنوری سے 30 ستمبر 2024 ء تک بینکنگ محتسب کے دفتر کو 21 ہزار 904 نئی شکایات موصول ہوئیں جن میں وزیر اعظم کے پورٹل کی 5,277 شکایات بھی شامل ہیں۔

بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدّین عزیز نے عوام کو بڑھتی ہوئی دھوکا دہی کی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے بینک صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی تیسرے شخص پر قطعاً ظاہر نہ کریں۔ اپنے موبائل فون پر ناقابل اعتماد اور غیرمستند ذریعہ سے موصول ہونے والے لنک کو کلک نہ کریں ۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں