14

سابق کرکٹر بیٹنگ سائٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

باجی نامی بیٹنگ ایپ کی پروموشن ویڈیو بھی شیئر کردی (فوٹو: فائل)

باجی نامی بیٹنگ ایپ کی پروموشن ویڈیو بھی شیئر کردی (فوٹو: فائل)

سوئنگ کے سلطان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم بیٹنگ سائٹ (جوئے کی کمپنی) کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔

کھیلوں پر بیٹنگ (جوا) لگانے والی سائٹ باجی کی پروموشن ویڈیو میں کئی معروف شخصیات شامل ہیں جس میں فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ، سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن اور ارجنٹائن کے سابق فٹبالر گیبریل بٹسٹوٹا شامل ہیں۔

پاکستان میں جوا کمپنی کی تشہیر پر پابندی عائد ہے تاہم اسکے باوجود سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھارتی بیٹنگ ایپ کمپنی کیلئے پروموشن کیلئے بطور برانڈ ایمبیسیڈر ویڈیو شوٹ کی اور اُسے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر بھی کیا۔

مزید پڑھیں: ’’پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا‘‘ پی ایس ایل میں بیٹنگ سائٹس کا باب بند

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ باجی (جوا ایپ) پر سنجیدہ تفریح ​​اور جوش کیلئے میرے ساتھ شامل ہوں، آئیے سنسنی سے لطف اندوز ہوں اور ایک یادیں بنائیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کی پی ایس ایل کی اسپانسرڈ جوا کھیلنے والی کمپنیوں پر پابندی

دوسری جانب وزارت اطلاعات و نشریات نے بیٹنگ ہاؤسز سے وابستہ سروگیٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعادہ کیا اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی لائیو کوریج کے دوران اشتہارات کے ذریعے ان ایپس کی تشہیر رکوائیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں