وفاقی ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سر کاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار کرلیا۔
وزارت ہا ؤسنگ نے رینٹل سیلنگ میں اضافے کا فار مولا منظوری کے لیے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا اور فنا نس ڈویژن کی رائے آنے کے بعد وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات حتمی منظوری کے لیے سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی۔
گریڈ ایک سے 10 تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فیصد اضافہ، گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75 فیصد اضافہ جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کےافسروں کی سیلنگ میں50 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تجویز ہے کہ گریڈ ایک اور 2 کے اسلام آ باد کے ملازمین کے لیے ماہانہ سیلنگ 14058روپے اور دیگر شہروں کے لیے 13182روپے ہو جب کہ گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کے لیے اسلام آ باد کی سیلنگ 21960روپے اور دیگر شہروں کے لیے 19308روپے تجویز کی گئی ہے۔
گریڈ 7 سے 10 کے لیے اسلام آ باد کی سیلنگ 28705 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 25693 روپے تجویز کی گئی ہے۔
گریڈ 11 سے 13 تک کے لیے اسلام آ باد کی سلینگ 43302 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 37558رو پے، گریڈ 14 سے 16 تک کے لیے اسلام آباد کی سیلنگ 54399 روپے جب کہ دیگر شہروں کے لیے 477884 روپے تجویز کی گئی ہے۔
گریڈ 17 اور 18کے لیے اسلام آ باد کی سیلنگ 61720 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 53847 روپے تجویز کی گئی ہے۔