12

سعودی وفد کی پاکستان آمد، دو ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا۔

سعودی وزیر خالد بن عبدالعزیز کے ساتھ 130 سرمایہ کار اسلام آباد پہنچے ہیں۔ وفد میں توانائی، کان کنی، معدنیات، زراعت، بزنس، سیاحت، صنعت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں کے حکام اور کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

وفاقی وزراء نے سعودی وفد کو خوش آمدید کہا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔

پاکستان کوسعودی حکومت کیساتھ 650 کلوواٹ سولرپاورپروجیکٹ معاہدے کی حتمی کاپی موصول

وفاقی وزیر مصدق ملک نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ انرجی، مائننگ اور پاور سیکٹر میں سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر، سرجیکل انسٹرومنٹ اور فٹ بال مصنوعات کی بڑی مارکیٹ پر ہماری توجہ ہے، پاکستان میں کنسٹرکشن میٹریل بنانے والی کمپنیوں کے لیے راستے کھل رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے جو سعودی انویسٹمنٹ وفد آیا تھا یہ اس کا تسلسل ہے، پاک سعودی پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں انویسٹمنٹ آگے بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں