4

سندھ میں نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس اب نہیں چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کارروائی ہو گی۔ اور حکومت سندھ عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

شرجیل میمن نے گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ نقد ڈیلنگ ختم ہونے سے عوام کو بہترین سہولت ملے گی اور شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔ حکومت سندھ کے ویژن کے تحت ٹیکس ادائیگی کا نظام مزید آسان ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ پنجاب

صوبائی وزیر نے فنڈ ریزنگ کے لیے پریمیئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کے لیے رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اور کہا کہ پریمیئم اور پرسنل نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کو مزید تیز کرنے کے لیے مہم چلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں