5

سندھ کابینہ نے ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیلئے 23 کروڑ روپے کی منظوری دے دی


کراچی:

سندھ کابینہ نے ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیلئے 23 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار روپے کی منظوری دے دی۔

میڈیکل کالجوں کا داخلہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت آئندہ 6 ہفتے میں دوبارہ لیا جائے گا۔

بدھ کو کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ایم ڈی کیٹ محکمہ صحت کو پی ایم ڈی سی کے اشتراک سے ویجیلنس کمیٹی بنانے کی ہدایت دی۔

 انہوں نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احکامات کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کم از کم ایک ماہ پہلے یقینی بنائیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق ٹیسٹ صوبے میں پڑھائے گئے نصاب  پر مشتمل ہوگا۔ گزشتہ سال کے نتائج کو اس سال تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ آئی بی اے سکھر کے تعاون سے دوبارہ ہونے و الے ایم ڈی کیٹ کے شفاف انعقاد کو یقینی بنائیں۔  



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں