3

سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی بھی عہدے کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مارشل لاء میں بھی آئینی ترمیم میں تبدیلی کی۔ اور آئینی ترمیم میں جے یو آئی کا کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے میں شرکت کی دعوت دی تو سوچوں گا۔ بنیادی انسانی حقوق آئین کے آرٹیکل 8 سے وابستہ ہیں۔ جبکہ حکومت سے کسی بھی عہدے کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ جے یوآئی آج بھی اپوزیشن میں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے چیف جسٹس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی بات قبل از وقت ہے۔ پی ٹی آئی سے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پر احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی تھی۔ جبکہ سود کے معاملے پر شریعت کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: جیل خانہ جات سندھ کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ

اس سے قبل سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اور یہ اللہ کا نظام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم پی ڈی ایم کے اقتدار میں تھے اس وقت ڈرافٹ تیار ہوا۔ اور ہم اب حزب اختلاف میں ہیں تو اللہ تعالی نے ہم سے یہ خیر کا کام لیا۔ اس پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ باز گشت سنائی دی جا رہی ہیں کہ 27ویں آئینی ترمیم بھی آئے گی۔ جو26 ویں ترمیم میں نہیں ہو سکا وہ اس ترمیم میں کیا جائے گا۔  ہم 27ویں آئینی ترمیم نہیں ہونے دیں گے اگر آئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں