5

سونم کپور نے ’’ردھم میوزک‘‘ خرید لیا



بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے بھارت کا مشہور میوزک اسٹور ’’ردھم میوزک‘‘ خرید لیا ہے۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سونم اور آنند نے ممبئی کا یہ مشہور میوزک اسٹور 47 کروڑ 84 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ ردھم میوزک کے اسٹور کا رقبہ 3,600 اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔

ردھم میوزک کا اسٹور 1940 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا۔ جس نے بے شمار لازوال گانے اور لیجنڈری موسیقاروں کی میزبانی کی۔ لیکن بدلتے وقت اور رجحانات کے باعث یہ میوزک اسٹور غیر متعلقہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوا۔

2019 میں رِدھم ہاؤس کو اس وقت بند کردیا گیا تھا جب نیرو مودی کو اربوں ڈالر کے بینک قرضوں کی وجہ ڈیفالٹر قرار دیا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں