13

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2647ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔

ایک ہزار روپے سستا ہونے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہو کر 235511 روپے ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں