4

سوڈان، فصلوں پر کیڑے مار سپرے کرنے والا طیارہ رکشے سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک

سوڈان میں طیارے اور رکشے کے درمیان  تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق  مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں ایک چھوٹا طیارہ کچے رن وے پر اترنے کے دوران لوڈر رکشے سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد کی جان چلی گئی۔

سوڈان میں طیارہ تباہ، 18 افراد ہلاک

زرعی پیداوار اور اقتصادی وسائل کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھوٹا طیارہ فصلوں پر کیڑے مار دوائی کا اسپرے کر کے مٹی کے رن وے پر اتر رہا تھا کہ اچانک سے سامنے لوڈر رکشا  آگیا جس میں زرعی کارکن سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کا یوکرینی پائلٹ، اس کا معاون اور رکشا ڈرائیور محفوظ رہے، حادثے میں  طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں