4

سپریم کورٹ، گزشتہ ہفتے 582 کیسز دائر، 700 نمٹائے گئے


اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے گزشتہ 7 ماہ میں مقدمات کے اندراج اور نمٹانے کی تفصیلات جاری کر دیں، گزشتہ ہفتے 582 کیسز کا اندراج ہوا جبکہ 700 کیسز نمٹائے گئے۔

 29 اکتوبر تک زیر التوا کیسز کی تعداد 59 ہزار 996 رہی جبکہ گزشتہ ہفتے زیرالتوا کیسز کی تعداد 60 ہزار 78 تھی، مارچ 2024 میں 822 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 1462 مقدمات نمٹائے گئے۔

اپریل میں 1795 مقدمات دائر 1516 مقدمات نمٹائے گئے، مئی میں 1890 مقدمات دائر، 942  نمٹائے گئے، جون میں 1423 مقدمات دائر،804 مقدمات نمٹائے گئے۔

جولائی میں 2125 مقدمات دائر، 1102 مقدمات نمٹائے گئے، اگست میں 1927 مقدمات دائر 1083 نمٹائے گئے، ستمبر میں 1013 مقدمات کا اندراج جبکہ 1310 مقدمات نمٹائے گئے۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں