6

سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگیا، بابر، رضوان کی اے کیٹگری، شاہین کی تنزلی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کیلئے 25 مینز کرکٹرز کو ایک سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان کردیا۔


پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے۔

سابق کپتان شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی

اسی طرح سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، شاداب خان، ابرار احمد، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، نعمان علی، حارث رؤف اور صائم ایوب شامل ہیں۔

کیٹیگری ڈی میں عامر جمال، محمد وسیم جونئیر، محمد حریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ، عباس آفریدی اور کامران غلام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس کن کھلاڑیوں کو ملے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 5 ماہ کی تاخیر کے بعد کھلاڑیوں کیلئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2024 سے لاگو ہوں گے۔ 

بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ 

مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری

پہلی بار جن 5 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں ان میں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان شامل ہے۔
 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں