44

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد

تل ابیب: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے انتونیو گوتریس کی ملک میں داخلے پر پابندی ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے پر عائد کی۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو اسرائیل پر ایران کے بڑے میزائل حملے کی واضح طور پر مذمت نہ کرنے پر اسرائیل میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل چند دن میں ایران پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔ اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات اور دیگر اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا، اسرائیل

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے۔ جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔ میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں