6

شمالی غزہ میں جھڑپ کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

 غزہ: شمالی غزہ میں جھڑپ کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

قابض صیہونی فوج نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس کے مزید دو فوجی شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

صیہونی فوج نے یہ بھی کہا کہ جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں ایک افسر شدید زخمی ہوا جبکہ شدید زخمی ہونے والا ایک فوجی بھی دم توڑ گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زمینی حملے کے آغاز سے اب تک غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 357 ہوگئی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں